venus transit

venus transit

احتراق زہرہ یعنی Venus Transit احتراق کا مطلب : جب سورج اور زمین کے درمیان اجرام سماوی میں سے کوئی جرم سورج پر سے گزرتا ہوا دکھائی دیتا ہے تو اسے اردو میں احتراق اور انگریزی میں Transit کہتے ہیں ظاہر ہے کہ صرف عطارد اور زہرہ کا احتراق ممکن ہے کیوں نظام

1w ago
SOURCE  

Description

احتراق زہرہ یعنی Venus Transit احتراق کا مطلب : جب سورج اور زمین کے درمیان اجرام سماوی میں سے کوئی جرم سورج پر سے گزرتا ہوا دکھائی دیتا ہے تو اسے اردو میں احتراق اور انگریزی میں Transit کہتے ہیں ظاہر ہے کہ صرف عطارد اور زہرہ کا احتراق ممکن ہے کیوں نظام شمسی میں سورج کے بعد اور زمین پہلے یہی دو سیارے ہیں۔ چاند اگرچہ کبھی سورج پر سے گزر سکتا ہےمگر وہ ’’کسوف‘‘ (گرہن) کہلاتا ہے ۔ بوقت احتراق زہرہ یا عطارد (Mercury) کا تاریک پہلو زمین کی طرف ہوتا ہے اس وجہ سے وہ آفتاب کی سطح پر ایک سیاہ داغ سا نظر آتا ہے ۔ 2012 میں 5-6 جون کو احتراق زہرہ ہوا تھا۔ اگلا احتراق زہرہ 2017 میں 10-11 دسمبر کو ہوگا۔ اس ویڈیو میں 2012 کے احتراق زہرہ کے مناظر دکھائے گئے ہیں جو کہ خلائی ادارے ناسا کی طاقتور دوربینوں سے بنائے گئے ہیں۔ واضح رہے احتراق زہرہ کا منظر کھلی آنکھ سے بھی دیکھا جاسکتا ہے چونکہ سورج کو کھلی آنکھ سے دیکھنا نقصان دہ ہے لہذا ویلڈنگ والے چشمے یا ایکسرے کی شیٹ کو سامنے رکھ کر اس کا نظارہ کیا جاسکتا ہے ۔ فلکیات، رؤیت ہلال، جغرافیہ اور خلائی سائنس کی اپ ڈیٹس اور مفید معلومات کےلئے ہمارا پیج لائک کرنا نہ بھولیں : https://www.facebook.com/royatehilalupdates